دیوانی قوانین کے جائزہ اورضلعی عدالتوں کی خاتون ججز کے تحفظ کیلئے کمیٹیاں
لاہور(نامہ نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم احمد خان نے دیوانی قوانین کا جائزہ لینے کے لیے از سر نو کمیٹی تشکیل دیدی جو سفارشات تیار کرکے چیف جسٹس کو بھجوائے گی۔جسٹس امین الدین خان کو کمیٹی کے سربراہ مقررکیا گیا ہے جبکہ جسٹس چودھری مسعود جہانگیر، جسٹس مجاہد مستقم ، جسٹس چودھری اقبال اور ایڈووکیٹ شہزاد شوکت اورایڈیشنل رجسٹرار ریسرچ بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔علاوہ ازیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدالتوں کی خا تون ججوں کے تحفظ کے لئے بھی نئی کمیٹی قائم کردی ہے کمیٹی وکلا ء کی بدتمیزی کے واقعہ کے خلاف کارروائی کرے گی، کمیٹی کی سربراہ جسٹس عائشہ اے ملک ہوں گی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے خاتون ججوں کی شکایات کی بنیاد پر کمیٹی تشکیل دی گئی، کمیٹی کے دیگر ارکان میں جسٹس عالیہ نیلم، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عظمی چغتائی اور پنجاب کی سینئر ترین خاتون سول جج بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گی۔
ہائیکورٹ کمیٹیاں