امیرجماعت اسلامی لاہور کشمیر مارچ کے حوالے سے آج پریس کانفرنس کریں گے

امیرجماعت اسلامی لاہور کشمیر مارچ کے حوالے سے آج پریس کانفرنس کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی ) جماعت اسلامی لاہور کے امیر ذکر اللہ مجاہد آج منگل کو 3بجے سہ پہر پریس کلب لاہور میں ہفتہ کشمیر مہم اور 5 فروری کو مال روڈ پر ہونے والے کشمیر مارچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہداسلم ، ضیاء الدین انصاری ، انجینئر خالد عثمان ، اظہر بلال ، چوہدری افتخار احمد ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہو رانجینئر اخلا ق احمد ، صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف ، ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمود الاحد، صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ودیگر ذمہ داران موجود ہوں گے ۔ ترجمان جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف کے مطابق مضبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر امن کے عالمی ٹھیکیداروں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے ۔ جماعت اسلامی ہمیشہ مظلوم کشمیری بھائیوں کی پشتی بان رہی ہے ۔ بھارت نے کشمیری مسلمانوں پر گذشتہ ستر سال سے ظلم و بربریت کی انتہاء کی ہوئی ہے ۔ عالمی برداری کو چاہیے کہ وہ بھارت کو اس بات پر مجبور کرے کہ وہ کشمیری مسلمانوں کو ان کے خواہش کے مطابق حق خوداردیت دے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی لاہور ہفتہ کشمیر مہم اور5فروری کو ہونے والے کشمیر مارچ کے حوالے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کل