مصری شاہ، 65 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد
لاہور( کرائم رپورٹر) مصری شاہ کے علاقہ میں نامعلوم 65 سالہ شخص کی لاش برآمد ، نعش کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ تھانہ مصری شاہ کے سب انسپکٹر زاہد محمود کے مطابق ایک 65 سالہ نامعلوم شخص کی ایک موریہ پل گول چکر کے قریب سے 24 جنوری کو لاش پڑی ملی تھی ۔ ورثاء کی تلاش اور لاش کی شناخت کے لئے ارد گرد کی مساجد میں اعلانات بھی کروائے گئے ہیں لیکن تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔