سی ٹی او لاہور کا نیشنل بینک شاہدرہ کے کیشئرکیخلاف کارروائی کیلئے مینیجر کو خط

سی ٹی او لاہور کا نیشنل بینک شاہدرہ کے کیشئرکیخلاف کارروائی کیلئے مینیجر کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کر ائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس کاکیشئر نیشنل بینک شاہدرہ برانچ25نمبر سٹاپ کے خلاف برائے کارروائی خط،خط سی ٹی او لاہور کی طرف سے بنک منیجر کو لکھا گیا،خط کے متن کے مطابق کیشئر اوور ڈیٹ ٹریفک چلان جمع کر تا ہے،دس دن کے بعد ٹریفک چالان کی رقم ڈبل اوربینک وصول نہیں کر سکتا،دس دن گزرنے کے بعد چالان متعلقہ کچہری میں ڈبل فیس جمع کرواکر حاصل کئے جا سکتے ہیں،بنک کیشئر اوور ڈیٹ(OVer Date)چالان،سنگل فیس میں جمع کر لیتا تھا،کیشئر کا یہ فعل خلاف قانون ہے،خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اوور ڈیٹ چالان جمع ہونے سے شہریوں کو بھی پریشانی کا سامنا تھا،سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے بینک کیشئر کیخلاف کارروائی کر نے کی درخواست کی گئی ہے،اس حوالے سے ترجمان ٹریفک پولیس کا کہناتھا کہ شہری ٹریفک چالان دس یوم کے اندبینک میں جمع کروا کر حاصل کر سکتے ہیں،دس یوم کے بعد تمام ٹریفک چالان متعلقہ کچہری میں بجھوا دیئے جاتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -