لورا لائی ڈی آئی جی کمپلیکس پر حملہ ،3پولیس اہلکار اور 5سول ملازمین سمیت 9افراد شہید ،سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3دہشت گرد ہلاک

لورا لائی ڈی آئی جی کمپلیکس پر حملہ ،3پولیس اہلکار اور 5سول ملازمین سمیت ...
لورا لائی ڈی آئی جی کمپلیکس پر حملہ ،3پولیس اہلکار اور 5سول ملازمین سمیت 9افراد شہید ،سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3دہشت گرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لورالائی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لورالائی ڈی آئی جی کمپلیکس پر حملے میں 3پولیس اہلکار ،5سول ملازمین اور ایک امید وار شہید ہوا جبکہ 21افراد زخمی ہو گئے ،چار گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں3دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سہ پہر تین خود کش بمباروں نے ڈی آئی جی پولیس آفس لورالائی احاطہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے تین میں سے ایک خود کش حملہ آور کو داخلی راستہ پر مار دیا، ہلاک ہونے والے خود کش دہشت گرد نے خود کو اڑا بھی دیا جبکہ باقی دو خود کش بمبار اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے ساتھ بنے کمروں میں داخل ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس وقت کمپلیکس میں بلوچستان پولیس میں بھرتی کے لیے 800 امیدوار موجود تھے۔ واقعہ میں 9 افراد جن میں 3 پولیس اہلکار، 5 سول ملازم اور ایک امیدوار شہید ہو گیا۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے بارہ پولیس اہلکار اور نو امیدوار زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو آرمی ہیلی کاپٹرز پر سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا گیا۔حملے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی بلوچستان اور پاک فوج کو طلب کیا گیا۔ فوج نے 800 امیدواروں کو بحفاظت کمپلیکس سے نکالا۔ آپریشن کے دوران باقی دو خود کش بمبار مارے گئے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -