حضرت بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہ کا یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایاجائیگا

حضرت بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہ کا یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایاجائیگا

  



لاہور(فلم رپورٹر)دختر رسولؐ خاتون جنت حضرت بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہ کا یوم شہادت آج ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔مساجد،امام بارگاہوں او ر دیگر مذہبی مقامات پر بی بی پاک کے ذکر کی محافل منعقد ہوں گی۔اس سلسلہ میں انجمن غلامان ابوزر غفاری سبزہ زار میں کے زیر اہتمام بارگاہ فاطمۃ الزہرہ میں مجلس عزاء منعقد ہوئی جس میں اظہر زیدی،عامر حسین ہاشمی،اسلم علی ورک،مہدی علی، ایثار کاظمی،خاور عباس،محمد مرزا کمال سمیت مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ننھے ذاکر خدیش رضا نے قرآن کریم کی تلاوت کی جبکہ مولانا قلب علی سیال نے بتول بی بی کے فضائل و مصائب بیان کیے،360کے میں مجلس سے مولانا آغا علی حسنین مہدوی نے محمد و آل محمد اور دختر رسول حضرت بی بی فاطمۃ الزہرہ کی شان فضیلت و عظمت بیان کی۔

تے ہوئے آج کی خواتین کو درس فاطمہ اپنانے کو وقت کی اہم ضرورت اور آخرت کی آسانی قرار دیا۔معروف شاعر آل عمران سید عاصم عباس شمسی نے بی بی پاک کی ذات پر اپنا خصوصی کلام پیش کیا جس پر ہر آنکھ اشکبار رہی۔ماتمی عزا دار علی اصغر الحسینی کی رہائش گا ہ پر زنانہ مجلس عزا منعقد ہوئی۔جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مجالس عزا میں ملک کی ترقی و خوشحالی اور اتحاد بین المسلمین کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے