ٹی بی اسسٹنٹس کی ٹریننگ کے بعد متعلقہ تحصیلوں میں تعیناتی

ٹی بی اسسٹنٹس کی ٹریننگ کے بعد متعلقہ تحصیلوں میں تعیناتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) صوبائی ٹی بی پروگرام پنجاب نے صوبہ بھر کی تمام تحصیلوں میں تحصیل ٹی بی اسسٹنٹ کی بھرتیاں کرنے کے بعدان کی ٹریننگ کا عمل بھی کامیابی سے مکمل کرلیا۔تمام تحصیل ٹی بی اسسٹنٹس کو ٹریننگ کے بعد صوبہ بھر میں ان کی متعلقہ تحصیلوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔پروگرام ڈائریکٹر ٹی بی کنٹرول پروگرام کا مزید کہنا تھا کہ اس سے ٹی بی کے مریضوں کی تلاش میں آسانی ہو گی جس سے ان کا بروقت علاج شروع کروایا جا سکے گا تاکہ صوبہ کو ٹی بی سے پاک بنایا جا سکے۔ تحصیل ٹی بی اسسٹنٹس کے ذریعے ایسے مریضوں کے گھر تک رسائی کو ممکن بنایا جائے گا جو اپنا علاج شروع کروائے بغیر چلے جاتے ہیں تاکہ ٹی بی کے تشخیص شدہ تمام مریضوں کا علاج ہو سکے کیونکہ ٹی بی کا مریض صحت مند افراد میں بیماری منتقل کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔لہٰذا فوری اور مکمل علاج ہی ٹی بی سے نجات دلا سکتا ہے۔اس کے علاوہ مزاحمتی ٹی بی کی تشخیص میں بھی مدد ملے گی۔


ٹی بی سے پاک پنجاب کیلئے ہم سب کو مل کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔