علماء کرام کی تربیتی ورکشاپ،مولانا سعید عنایت اللہ کی خصوصی شرکت

علماء کرام کی تربیتی ورکشاپ،مولانا سعید عنایت اللہ کی خصوصی شرکت

  



لاہور (پ ر) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے جسٹس (ر) مفتی محمد تقی عثمانی سے علمی، تعلیمی اور دیگر امور پر تفصیلی ملاقات کی اور مدرسہ دارالعلوم کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مدرسہ دارالعلوم کو لائق تحسین اوردیگر مدارس دینیہ کے لیے قابل تقلیدقرار دیا بعد میں مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے علماء کرام کی تین روزہ تعلیمی و تربیتی ورکشاپ سے موجودہ دور میں مختلف علمی و فکری فتنوں کا سدباب اور ان کے علمی تعاقب کے عنوان پر خطاب کیا تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر دو سو سے زائد شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران جامعہ اشرفیہ لاہور اور جامعہ امدادیہ فیصل آباد میں بھی علماء کرام کی تین روزہ تعلیمی و تربیتی ورکشاپ سے خطاب کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے