کرونا وائس سے بچاؤ کیلئے تربیتی سیشن
لاہور(جنرل رپورٹر)دنیا بھر کے لیے خطرے کی علامت قرار دیے جانیوالے کرونا وائرس سے بچاؤ اور اس کی تشخیص کے حوالے سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام آج دوپہر بارہ بجے یو ایس ایچ سینٹ ہال میں ایک خصوصی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں پنجاب بھر کے میڈیکل کالجوں سے مائیکرو بیالوجی اور پیتھالوجی کے شعبے سے متعلقہ فیکلٹی کو اس جان لیوا وائرس کی تشخیص اور حفاظتی اقدامات کے متعلق تربیت فراہم کی جائیگی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم، وائرالوجی اور مائیکروبیالوجی کے ماہرین کے ہمراہ کرونا وائرس کے خطرہ اور اس بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ بھی دیں گے۔ اس بریفنگ میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈاکٹرز، ڈی جی ہیلتھ پنجاب اور محکمہ پرائمری و سکینڈری ہیلتھ پنجاب کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔