ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر امیر امیر محکمہ صحت کا اثاثہ ہیں:پروفیسر ثاقب شفیع شیخ
لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیو آف کارڈیالوجی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد امیر 31 جنوری کو مدت ملازمت پوری کر کے اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔گزشتہ روز ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب ہوئی جس میں چار مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے علاوہ پی آئی سی کے چیف ایگزیکٹیو پروفیسر ثاقب شفیع شیخ،سروسز ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ،انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اشرف،ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کے ایم ایس ڈاکٹر شاہد اقبال قریشی،گنگا رام ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اطہر یوسف کے علاوہ وائے ڈی اے پنجاب کے چیئرمین ڈاکٹر حسیب سلمان،ڈاکٹر اعجاز کھرل،ڈاکٹر ذیشان،پیرا میڈیکل سٹاف کے مرکزی رہنماء ارشد بٹ،پی آئی سی کے صدر حافظ دلاور، ایپکا کے صدر محمد ظہیر،سروسز ہسپتال کی تنظیموں کے رہنماء تصدق حسین،امجد اقبال،نصرت شیخ،ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن کی صدر زرینہ سمیت ڈاکٹروں،نرسوں، پیرا میڈیکل اور کلیریکل سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد امیر کی خدمات پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو ثاقب شفیع شیخ نے کہا کے ڈاکٹر امیر پی آئی سی ہی نہیں پورے محکمہ صحت کا اثاثہ ہیں ان کی ریٹائرمنٹ سے پی آئی سی ایک اعلیٰ منتظم،شفیق ایم ایس اور مریض اور ورکر دوست آفیسر سے محروم ہو جائے گا،سروسز ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ نے کہا کے ڈاکٹر محمد امیر جہاں بھی گئے ایک داستان چھوڑ اآئے سروسز،میاں منشی اور اب پی آئی سی میں ان کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا وہ ان اداروں میں ایک رول ماڈل کا درجہ رکھتے ہیں۔وائے ڈی اے پنجاب کے چیئرمین ڈاکٹر حسیب سلمان نے کہا کہ ڈاکٹر امیر اپنے اندر ایک پوری وائے ڈی اے بھی تھے اور ایک ایم ایس بھی اس کے ساتھ وہ اپنے نام کی طرح دل کے بھی امیر تھے ان کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔پی آئی سی میں وائے ڈی اے کے رہنماؤں ڈاکٹر اعجاز کھرل، ڈاکٹر ذیشان،ایپکا کے صدر محمد ظہیر نے کہا کے ہم محکمہ صحت اور ہسپتال کے بورڈ سے مطالبہ کرتے ہیں کے ڈاکٹر امیر کی خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں اسی عہدے پر برقرار رکھا جائے اور ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے۔پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین ارشد بٹ، زرینہ نے بھی خراج تحسین پیش کیا۔