فیکٹری حادثہ افسوسناک،ذمہ داروں کو سزا ملے گی،اعجاز عالم

فیکٹری حادثہ افسوسناک،ذمہ داروں کو سزا ملے گی،اعجاز عالم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے لاہور کے علاقے امامیہ کالونی میں فیکٹری حادثے کے نتیجے میں 11لوگوں کی دفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ پیغام میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت جبکہ حادثہ کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے افراد کی جلد صحتیابی کی دعاء کی ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی جانب سے فوری ایکشن لیا جا چکا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کے نتیجے میں قصور وار افراد کے خلاف قانونی کارروائی ضرور ہوگی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان بھر میں فیکٹری مالکان کو مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنانا ہوں گے۔

تاکہ کسی کا بھی گھر اس طرح کے حادثات کی وجہ سے نہ اجڑ سکے۔