مصطفی آباد دھرمپورہ میں گٹر بند گند ا پانی گھروں میں داخل

مصطفی آباد دھرمپورہ میں گٹر بند گند ا پانی گھروں میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) مصطفےٰ آباد دھرمپورہ گلی نمبر 44 کے مکین سراپا احتجاج عرصہ ایک ماہ سے زائد کوئی شنوائی نہیں محکمہ صرف ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔ اس گلی میں اور مسجد مہاجرین میں بھی گٹروں گندا پانی داخل ہوچکا ہے۔ گلی محلے اور لوگوں کے گھروں میں گندا پانی جمع ہونے سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔ تعفن پھیلنے سے بچوں کو سکول، کالج، ملازم پیشہ افراد کو آفس آنے جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اہل علاقہ نے متعلقہ اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ سیورج نظام درست کرتے ہوئے ہمارے مسائل حل کئے جائیں۔