وزیر اعظم نے ورلڈ اکنامک فورم میں جاندار خطاب کیا،ملک امانت

وزیر اعظم نے ورلڈ اکنامک فورم میں جاندار خطاب کیا،ملک امانت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)معاون خصوصی برائے تاجران صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ملک امانت علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ورلڈ اکنامک فورم پر جاندار اور موثر خطاب سے پاکستان اور امت مسلمہ کا مقدمہ انتہائی جرات اور دلیری کے ساتھ عالمی برادری کے سامنے پیش کیا ہے، اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے قلیل ترین عرصے میں عالمی سطح پر پاکستان کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کی۔

اور عظمت رفتہ کو بحال کرنے کیلئے کلیدی اقدامات کئے ہیں۔


، حکومت مخالف پروپیگنڈہ کرنے والے عناصر کو پسپائی کا سامنا کرناپڑے گا، پی ٹی آئی عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمانی کرتے ہوئے ملک وقوم کے وسائل عوام کی فلاح پر صرف کریں گے،