ضلعی افسران کے پناہ گاہوں،اراضی سنٹرز اور سبزی منڈیوں کے دورے

ضلعی افسران کے پناہ گاہوں،اراضی سنٹرز اور سبزی منڈیوں کے دورے

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی ہدایت پر ضلعی افسران نے اراضی ریکارڈ سنٹرز،پناہ گاہوں اور سبزی و پھل منڈیوں کے دورے کئے تفصیلات کے مطابق اے سی رائیونڈ عدنان رشید نے ٹھوکر نیاز بیگ پناہ گاہ میں تعینات ملازمین کی حاضری کو چیک کیااورمقیم افراد کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے فروٹ و سبزی منڈی رائیونڈ کا بھی دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کاچھا فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔افسران نے سبزی منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیااور منڈیوں میں ملازمین کی حاضری، سٹاک، شکایات رجسٹر، پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار، گراں فروشی کا جائزہ لیا۔

اے سی ماڈل ٹاؤن نے ماڈل ٹاؤن اراضی ریکارڈ سنٹر اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے شالیمار اراضی سنٹرکے دورے کئے۔ ،انتظامیہ کو زیر التوا کیسز کو جلد سے جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے