مصطفی آباد میں بجلی کی طویل بندش،اہل علاقہ مشکلات کا شکار

مصطفی آباد میں بجلی کی طویل بندش،اہل علاقہ مشکلات کا شکار

  



لاہور(پ ر) حالیہ بارش میں شہر کے سینکڑوں فیڈروں کی بندش سے کئی علاقے گھنٹوں بجلی سے محروم رہے۔ مصطفےٰ ٹاؤن وحدت روڈ وہ جدید بستی ہے جہاں سوموار کی شب 7:40بجے بجلی بند ہوئی اور منگل کی دوپہر بارہ بج کر پانچ منٹ پر بحال ہوئی۔ اس عرصہ میں کبھی کبھار جھلکی دیتی اور فوراً غائب ہو جاتی۔مصطفےٰ ٹاؤن سب ڈویژن کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں کوئی نقص ہے جسے تلاش کیا جا رہا ہے، تاہم بارش کی وجہ سے درستگی ممکن نہیں کیونکہ کام کرنے والے انسان ہیں اور ان کی جانوں کا بھی خطرہ ہے،اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ طویل بندش سے یوپی ایس بھی جواب دے گئے بلکہ کئی بار کی ٹرپنگ سے آلات بھی متاثر ہوئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے