یو سی پی کے طلبہ و طالبات کا دورہ ”پاکستان“ مختلف شعبہ جات دیکھے
لاہور(سٹاف رپورٹر) یوسی پی کے سکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز کے ایم ایس سی کے طلبہ و طالبات نے گزشتہ روز روزنامہ پاکستان کے دفاتر کا دورہ کیا۔انہوں نے اخبار کے مختلف شعبہ جات دیکھے اور اخبار کی تیاری کے مختلف مراحل میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ماس کمیونیکیشن کے سٹوڈنٹس کے گروپ نے روزنامہ پاکستان کے گروپ ایڈیٹر ایثار رانا،ڈائریکٹر مارکیٹنگ عتیق الزمان بٹ،نیوز ایڈیٹرمیاں ہارون رشید سے ملاقات کی اور مختلف شعبہ جات کے بارے میں آگاہی بھی حاصل کی۔ جوائنٹ ایڈیٹر نعیم مصطفٰے نے طلبہ و طالبات کو روزنامہ پاکستان کے آغاز سے تاحال تاریخ کے بارے بریفنگ دی اور مختلف مراحل کے بارے میں بتایا۔وفد نے نیوز روم،رپورٹنگ سیکشن، میگزین،کمپیوٹر،ڈیزائنگ،فوٹوگرافک، پرنٹنگ پریس اور ویب آفس سمیت دیگر شعبہ جات میں کارکنوں کو فرائض کی انجام دہی کا مشاہدہ کیا۔
ایس ایم سی ایس کے سی آر عمر شجاع بٹ کے ساتھ روزنامہ پاکستان کا دورہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں فاطمہ منصور، صبا نور،وردا سیف، محمد زین، حرا شفیق، ارسلان سندھو،مزمل عمران،مرتضیٰ ارشد، زرناب شاہین، حنا مجید، ایشم فاطمہ، اقراء شہباز، فلک شہباز، فاطمہ ثاقب، شیزا ظہیر،منیب احمد،تیمور احمد، حافظ علی، بزل اسلام،ثمن منور،رانا امجد،،محمد حمزہ، حسین حیدر، مائرہ عامر، مریم امتیاز، سید اجلال،طارق عزیز،عمیر اکبر،حافظ حسن سمیت دیگر شامل ہیں۔