بد ترین معاشی صورتحال نے عوام کاجینا محال کر دیا،سیف الملوک کھوکھر

بد ترین معاشی صورتحال نے عوام کاجینا محال کر دیا،سیف الملوک کھوکھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و ممبر صو با ئی اسمبلی سیف الملو ک کھو کھرنے کہا ہے کہ(ن) لیگ متحدہے،بدترین معاشی صورتحال اور بحرانوں نے عوام کا جینا محال کر دیا، غریب آدمی روٹی کوترس رہاہے،گندم اورچینی کا بحران بجلی، گیس، ادویات، کھانے پینے کی اشیامیں کئی گنا اضافہ تحریک انصاف کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔غریب کے پاس کھا نے کے لئے ایک وقت کی روٹی نہیں ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے حلقہ میں میٹنگ کے دوران کارکنا ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ مو جو دہ حکو مت نے عوام کو خو دکشیو ں پر مجبو ر کر دیا ہے غریب ایک وقت کے کھا نے کو ترس رہا ہے اشیا ء خوردونو ش کی قیمتیں روزا نہ کی بنیا د پر بڑھا ئی جا رہی ہیں آٹا، گھی، چینی، دا لیں عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے۔

، ماں باپ کیلئے دوائی کے پیسے ہی نہیں ہیں،حکمران غریبوں کا مذاق اڑا رہے ہیں، موجودہ حکومت نے نااہلی اور نالائقی کی مثالیں قائم کی ہیں، انہو ں نے کہا کہ دھڑے بندیو ں کی بات کر نے والو ں کو یہ پیغام دینا چا ہتا ہو ں کہ ن لیگ متحدہے،نئے پاکستان کو ووٹ دینے وا لے اب اس نعرے پر ماتم کررہے ہیں اور پرانے پاکستان کو ڈھونڈ رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ اللہ غریب عوام پر رحم کرے جو ایک روٹی کو ترس رہے ہیں۔مہنگائی نے گذشتہ ادوار کے تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ ہما ری دعا ہے کہ ہمارے دلو ں کے وزیر اعظم اور تا حیا ت قا ئد میا ں محمد نواز شریف جلد صحت یا ب ہوں اور ہما رے درمیاں ہو ں۔۔۔۔۔