تین غیر قانونی عمارتیں مسمار 5منافع خور گرفتار ون ڈش کی خلاف ورزی پر میرج ہال سیل

تین غیر قانونی عمارتیں مسمار 5منافع خور گرفتار ون ڈش کی خلاف ورزی پر میرج ہال ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی گزشہ روز کی رپورٹ جاری کردی۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 125 مقامات کو چیک کیا،12 خلاف ورزیاں پائی گئیں،8500 روپے کے جر ما نے، 05 ایف آئی آر کا اندراج کرواتے ہوئے 05 افراد کو حراست میں لیا گیا۔دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر فاطمہ میرج ہال کے ینجر کو گرفتار کر لیا،اضافی کھانا ضبط کر کے فاؤنٹین ہاؤس بھجوا دیا گیا اور میرج ہال کو سیل کر دیا گیا ہے۔دریں اثناء لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے جوہر ٹاؤن کے علاقے میں تعمیراتی قواعد کی خلا ف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کی جانے والی تین عمارتیں مسمار کردیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے