ٹرانسپرنسی کی وضاحت کے بعد مخالفین کا پراپیگنڈہ دم توڑ گیا،سعدیہ سہیل

ٹرانسپرنسی کی وضاحت کے بعد مخالفین کا پراپیگنڈہ دم توڑ گیا،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  
لاہور(جنرل رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشل کی وضاحت کے بعد مخالفین کا پراپیگنڈہ دم توڑ چکا موجودہ حکومت نے کرپشن کے خلاف جو اقدامات کئے اْن کی مثال ماضی نہیں ملتی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر کو قانون کے دائرے میں لانے اور کرپشن کے خلاف بھرپور جدوجہد جاری رہے گی، مشکل ترین مالی حالات کے باوجود حکومتی کوششوں کے نتیجے میں معیشت کو استحکام ملنے کے ساتھ کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ سال 2020عوام کا سال ہے، حکومت کی بھرپور کوشش ہوگی کہ جہاں معاشی استحکام کا عمل مزید مستحکم ہو وہاں اس استحکام کے ثمرات عام آدمی کو میسر آئیں۔