ایل ڈبلیو ایم کو سادگی پالیسی سے98کروڑ 70لاکھ کی بچت

ایل ڈبلیو ایم کو سادگی پالیسی سے98کروڑ 70لاکھ کی بچت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے سادگی کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے 98کروڑ 70لاکھ روپے کی بچت کر لی۔اس حوالے سے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے رواں سال خود مکینکل سویپنگ اور واشنک کا آغاز کیا گیا جس کی وجہ سے محکمے کو سالانہ 60کروڑ 87لاکھ روپے سے زائد کی بچت ہوگی،سکلڈ اور غیر سکلڈ ورکرز کی بھرتی کے کنٹریکٹ میں 9 کروڑ 80لاکھ روپے کی بچت کی گئی،ورکشاپ کے اخراجات میں 5 کروڑ روپے کی بچت کی گئی، لکھوڈیر میں جاری آپریشن پر کام کرنے والی مشینری اور فیول کی مد میں 1کروڑ 82لاکھ روپے کی بچت کی گئی، وزن کرنے والے کانٹے کو مزید موئثراور کفایت مند بنا کر اس کی مد میں 1کروڑ روپے سے زائدکی بچت کی گئی۔


، ورکرز کی غیر حاضری کی مد میں 9کروڑ 12لاکھ روپے کی بچت کی گئی،ہیلتھ انشورنس سروسز کنٹریکٹ کی مد میں 45لاکھ روپے کی بچت کی گئی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آوٹ سورسنگ کے حوالے سے ٹرانزیکشن ایڈوائزر کی بھرتی کی مد میں 0 7لاکھ روپے سے زائد کی بچت کی گئی۔محکمے میں فیول کی تقسیم کو مزید بہتر بنا کر 1کڑوڑ 41لاکھ روپے کی بچت کی گئی۔مزید براں شعبہ ایم آئی ایس میں ای میل ہوسٹنگ میں سالانہ 4لاکھ کی بچت کی جائے گی جبکہ ادارے کے کارپوریٹ سٹاف کے اضافی اخراجات کی مد میں 50لاکھ روپے کی بچت کی گئی۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے آؤ ٹ سورسنگ کے جامع کنٹریکٹ سے قبل ہونے والے ٹرانزیشن ٹائم کنٹریکٹ کیا جائے گاجو پپرارولز (PPRA)کے عین مطابق ہو گا، اس کو مزید شفاف بنانے کے لئے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے شکایاتی کمیٹی(Grievence Redressal Committe) تشکیل دے دی گئی ہے جس میں لاہور ویسٹ مینجمٹ کمپنی کا کوئی بھی افسر شامل نہیں ہے، جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیٹی فنانس ڈپارٹمنٹ، لوکل گورنمنٹ اور ضلعی حکومت کے نمائیدگان پر مشتمل ہو گی۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ حکومت کی ہدایت پر آئیندہ مرکز ی معاہدہ ڈالرز کی بجائے پاکستانی کرنسی میں کیا جائے گا جس سے سالانہ اخراجات میں مزید کمی آئے گی۔ اس مقصد کے لیے ٹرانزیکشن ایڈوائزر (Transaction Advisor)کی خدمات پیپرا رولز کے مطابق حاصل کر لی گئی ہیں جو مستقبل میں صفائی کے نظام کو مزید فعال اور بہترکرنے کے لئے اپنی تجاویز کمپنی کو فراہم کرے گا۔جس سے اہلیان لاہور کو حکومتی ویڑن کے مطابق پہلے سے بہترصفائی ستھرائی میسر ہوگی۔