ٹرک ٹرالہ ٹرانسپورٹرز مسائل کے انبار تلے دب چکے ہیں

ٹرک ٹرالہ ٹرانسپورٹرز مسائل کے انبار تلے دب چکے ہیں

  



لاہور (سٹی رپورٹر)آل پاکستا ن ٹرک ٹرالہ اونرز ایسویسی ایشن کے چیئرمین چوہدری خلیل نے کہا ہے کہ ٹرک، ٹرالہ ٹرانسپورٹر ز مسائل کے انبار تلے دب چکے ہیں، حکومتی وسرکاری اداروں میں شنوائی نہ ہونے سے شدید تحفظات کا شکار ہیں، آئے روز کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ، سیاسی جلسوں جلوسوں، کرکٹ میچز ودیگر مواقع پر راستوں کی بندش کیلئے زبردستی کنٹینرز پکڑ لئے جاتے ہیں۔

جن کو بعدازاں نہ تو معاوضہ دیا جاتا ہے اور نہ ہی کوئی ہونے والے نقصان کا ذمہ دار بنتا ہے۔

، حکومتی ادارے طفل تسلیوں سے ہیوی ٹرانسپورٹرز کو ٹرخادیتے ہیں، ملکی معیشت میں کثیر زرمبادلہ سے اپنا حصہ ڈالنے والے اس شعبے کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات نہ کئے گئے تو ٹرک ٹرالہ ایسویسی ایشن غیر معینہ مدت تک اپنے کاروبار بندکرنے اور سخت ترین احتجاج پر مجبو رہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے