ڈاکٹرحنیف چودھری کی شعبہ ماحولیات کیلئے اہم خدمات ہیں،ڈاکٹر سلطان محمود

ڈاکٹرحنیف چودھری کی شعبہ ماحولیات کیلئے اہم خدمات ہیں،ڈاکٹر سلطان محمود

  



لاہور(سٹی رپورٹر)ڈاکٹر محمد حنیف چوہدری کی وفات سے شعبہ ماحولیات میں پیدا ہونے والا خلاء کبھی پرُ نہیں ہو سکتا وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے 1960کی دہائی میں بیرون ملک سے ماحولیات میں پی ایچ ڈی کی اور کیمیکل انجینئر،کیمیکل ٹیکنالوجسٹ،اور کیمیکل سائنٹسٹ بھی تھے انہوں نے پاکستان میں شعبہ ماحولیات کی اہمیت اور ماحولیاتی مسائل کے بارے میں آگاہی اجاگر کرنے میں اہم کردار ا دا کیاان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سلطان محمود فنانس سیکرٹری ای کیب نے ڈاکٹر محمد حنیف چوہدری کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد حنیف چوہدری نے بطور ڈائریکٹر جنرل پی سی ایس آئی آر اور وزارت ماحولیات کے اہم عہدوں پر رہتے ہوئے ملک کی خدمت کی ان کا سب سے بڑا کارنامہ پاکستان میں ماحولیات کے سٹینڈرڈ NEQS متعارف کروائے۔نیشنل انوائرمنٹ کوالٹی سٹینڈرڈ کی دستاویز مرتب کی وفاق اور صوبوں میں آج بھی یہی سٹینڈرڈز میں نافذ ہیں ان کے ما حولیات کے مقالے عالمی سطح پر پڑھے گئے جبکہ ماحولیات پر ان کی درجنوں کتب موجود ہیں۔ماحولیاتی لیبارٹری کا قیام،ماحولیاتی مسائل کی جانچ پڑتال اور ان کے تدارک میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔حکومت کو چاہیے کے ڈاکٹر محمد حنیف چوہدری کی خدمات کے صلہ میں انہیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا جائے کیونکہ آج ملک بھر میں جتنی بھی ماحولیاتی لیبارٹریاں اور جتنے قوانین ہیں ان سب کا کسی نا کسی طرح ڈاکٹر محمد حنیف چوہدری کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔سابق ڈین فکیلٹی آف کیمیکل انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر ظفر اللہ شیخ،پی سی ایس آئی آر کے ڈاکٹر محمد سرور،ای کیب کے صدر سید نہال اصغر،سیکرٹری جنرل محمد عظیم،سیکرٹری اطلاعات علیم بٹ،چیئرمین ٹیکنو لیگل گروپ ایڈووکیٹ آصف علی سیال اور ایڈووکیٹ یاسین ہاتف نے بھی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد حنیف چوہدری کی شعبہ ماحولیات کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں شعبہ ماحولیات سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے