اوپن یونیورسٹی تعلیم کے فروغ کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے:ڈاکٹر ضیاء القیوم

اوپن یونیورسٹی تعلیم کے فروغ کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے:ڈاکٹر ضیاء ...

  



لاہور (پ ر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا ہے کہ یکساں نظام تعلیم موجودہ حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہے اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی یکساں نظام تعلیم کے فروغ کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں امیر اور غریب طلبا کے لیے ایک ہی سلیبس ہے اور وہ ایک ہی جگہ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے روایتی اور قدیم تعلیمی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کر نے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور اس ضمن میں تمام طلباء اپنی امتحانی مشقیں آن لائن اپنے اساتذہ تک پہنچا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ آن لائن سسٹم سے نہ صرف جعل سازی پر قابو پایا جا سکے گا بلکہ اس سے تعلیمی ڈھانچے کو مثبت انداز سے فروغ حاصل ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ہر سمسٹر کے دوران 15لاکھ طلبا امتحانات دیتے ہیں اور یہ امر قابل تعریف ہے کہ اس اہم مرحلے کو احسن انداز سے مطلوبہ وقت کے دوران ہی مکمل کیا جاتا ہے۔وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کہا کہ نصف صدی سے تعلیمی شعبے کے لیے خدمات فراہم کرنے والے اس ادارے کی ساکھ کو مضبوط بنانے کے لیے موجودہ ٹیم کوشاں ہے اور جلد ہی یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کیا جائے گا۔ڈاکٹر ضیا ء القیوم نے کہا کہ یونیورسٹی کے ٹیوٹرز کی تعیناتی بھی آئن لائن کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے طلباء کو ان کے قریب ترین اساتذہ کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے