بجلی وگیس کی مسلسل فراہمی ٹیکسٹائل برآمدات دوگنا بڑھ سکتی ہیں،ایسوسی ایشن

بجلی وگیس کی مسلسل فراہمی ٹیکسٹائل برآمدات دوگنا بڑھ سکتی ہیں،ایسوسی ایشن

  



فیصل آباد (اے پی پی) آل پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہاہے کہ اگر حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کو ہفتہ میں 5 سے 6روز بجلی وگیس کی مسلسل فراہمی ممکن بنا دے تو آئندہ ایک ڈیڑھ برس میں ٹیکسٹائل برآمدات میں نہ صرف دوگنا بلکہ اتنا اضافہ ہو سکتا ہے اس سے پاکستان کو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی کارکردگی میں بہتری لا کر روپے کی قدر میں اضافہ اور ڈالرکی قدر میں کسی حد تک کمی ممکن بنائی جا سکتی ہے تاہم اس کیلئے ٹیکسٹائل سیکٹر کو زیادہ سے زیادہ وقت کیلئے بجلی و گیس کی فراہمی یقینی بنانا ہو گی تاکہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکے۔ اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ پاکستان آئندہ 3سے4برس میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 26سے30 ارب ڈالر تک کا بآسانی اضافہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ حکومت توانائی کے بحران سے نجات کیلئے ڈیم،ہائیڈل پاور کے دیگر ذرائع، کوئلے سے استفادہ سمیت سولر پاور اور گیس کے نئے ذخائر کی تلاش اور تیل کے کنویں کھودنے کے بھی اعلانات کررہی ہے تاہم اسے اہم ترین ترجیح قرار دیاجانااشد ضروری ہے۔

مزید : کامرس