سی پیک َ گلگت بلتستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا،اسد قیصر

  سی پیک َ گلگت بلتستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا،اسد قیصر

  



اسلام اآباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان خصوصاََ گلگت بلتستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل سے گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئی راہیں کھلیں گی، سیاحت کے اعتبارسے ہمارے شمالی علاقے خصوصاََ گلگت بلتستان دنیا کی توجہ کا مرکز ہے اور ٍگلگت بلتستان میں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں، سیاحت کے فروغ کے ذریعے ہم علاقائی پسماندگی اور بے روزگاری پر قابو پا سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گلگت بلتستان کے اسمبلی کے اسپیکر فدد محمد نوشاد کے ساتھ منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ملاقات میں گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت قانون سازی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر نے کہا کہ ملک معاشی مسائل کا شکار تھاجس سے نبرد ا?زما ہونے کے لیے موجودہ حکومت نے مشکل فیصلے کیے ہیں۔ حکومت کو خستہ حال معیشت ورثے میں ملی جسے بہتر کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ قومی مسائل کے حامل معاملات پر قانون سازی پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت نے خطے میں خوف ناک انسانی المیہ جنم لے لیا۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے فوری حل کے لیے قدامات کرے۔اسپیکر گلگت بلتستان فدا محمد نوشاد نے اسپیکر قومی اسمبلی کا گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی کاموں میں اور سیاحت کے فروغ پر گہر ی دلچسپی لینے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان اسمبلی کے اراکین کے مابین رابطوں کے فروغ سے علاقے کے مسائل حل کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے مسائل پر خصوصی توجہ دے قومی اسمبلی اور گلگت بلتستان اسمبلی کے اراکین میں راوبط سے قانون سازی اور تجربات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔اسپیکر گلگت بلتستان نے کہا کہ موجودہ حکومت کے معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات قابل ستائش ہیں، مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو نام نہاد بھارتی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے، بین الااقوامی برادری اور اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ا?واز بلند کرنی چاہیے۔بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بوسنیا کے پاکستان میں سفیر ثاقب فورک نے ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسپیکر نے کہا کہ پاکستان بوسنیا کے ساتھ اپنے پارلیمانی تعلقات کوبڑی اہمیت دیتا ہے اور پارلیمانی روابط کومزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی رابطوں کے ذریعے دونوں ممالک کے مابین کاروباری شعبوں میں وسعت آسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت معاشی ترقی کے حصول کے لیے بوسنیا کے ساتھ تجارت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں ترقی اور خوشحالی ا?ئے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی اعتبار سے تاریخ کے مشکل دور سے گزر رہا ہے۔

اسد قیصر

مزید : پشاورصفحہ آخر