کرک،ضلعی انتظامیہ کا مستقل بنیادوں پر سستا بازار شروع کرنے کا فیصلہ

کرک،ضلعی انتظامیہ کا مستقل بنیادوں پر سستا بازار شروع کرنے کا فیصلہ

  



کرک (نمائندہ خصوصی)ضلعی انتظامیہ کا بی ایچ یوجہانگیری میں مائنرآپریشن تھیٹراور حامدان چوک میں پبلک پارنٹرشپ کی مدد سے مستقل بنیادوں پر سستابازارشروع کرنیکا فیصلہ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعیم اللہ خان نے اسسٹنٹ کمشنر تخت نصرتی پیرخالدقیوم خان ٹی ایم او تخت نصرتی فرحت اللہ خان سمیت تمام لائن ڈیپارنمنٹس کے ہمراہ بنیادی مرکزصحت جہانگیری میں کھلی کچہری کاانعقاد کیاجوکہ یونین کونسل جہانگیری کی بتیس سالہ تاریخ میں پہلی کھلی کچہری تھی جس میں جہانگیری وملحقہ مضافات کے مشران شریک ہوئے اور ضلعی انتظامیہ کے سامنے عوام علاقہ کو درپیش مسائل پیش کئے عمائدین علاقہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعیم اللہ خان کو پیش کئے جانیوالے بعض مسائل پر انہوں نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈیپارنمنٹس کو فوری حل کرنے کے ہدایات جاری کئے جب کہ کئی اہم مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے متعلقہ ڈیپارنمنٹس کے مجالس طلب کرنے کے ہدایات جاری کئے ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق جلد ویلیج کونسل جہانگیری کے اپنے دفترکاقیام عمل میں لائیں گے جب کہ بنیادی مرکزصحت جہانگیری کے اوپی ڈی کو مدنظررکھتے ہوئے مائنراوٹی سروس جلدشروع کیاجائیگا جس کی رپورٹ مرتب کرنے کیلئے باقاعدہ ہدایات جاری کئے گئے اس کے ساتھ حامدان چوک میں تجاوزات کاسبب بننے والی چھوٹے کارروباریوں کی ریڑیوں کیلئے پبلک پارٹنرشپ کی مدد سے مناسب انتظامات کرکے مستقل بنیادوں پر سستابازار قائم کیاجائیگاتاکہ انڈس ہائیوے پرقائم تجاوزات کاخاتمہ ہوسکیں اور غریب افراد اپنا کاروبار بھی جاری رکھ سکیں گے اور ساتھ ساتھ عمائدین علاقہ کو سرکاری آٹابہم پہنچانے کیلئے جہانگیری میں سستا آٹاپوائنٹ قائم کیاجائیگا علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے حامدان چوک میں قائم یوٹیلٹی سٹوربازار بی ایچ یو اور گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول جہانگیری کا دورہ کیااور وہاں کے مسائل پر بھی معلوم کئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر