سرائے نورنگ میں پولیس مقابلہ، خاتون سمیت سرغنہ اور 2اشتہاری مارے گئے
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان) ٹا نک پو لیس کو دہشت گردی سمیت تین در جن سے زائد مقد مات میں مطلو ب بد نا م زما نہ اشتہاری مجر وم اور انعام گروپ کے سر غنہ انعام مروت دواشتہاریوں اور خا تو ن سمیت پو لیس مقابلے میں مار گیا‘ کاروائی کے دورا ن ڈی ایس پی ٹانک اورایلیٹ فورس کاجوان معمولی زخمی ہو گئے اس سلسلے میں گذ شتہ روز پو لیس لائن لکی مروت میں ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر لکی قاسم علی خا ن نے ڈی پی او ٹا نک عارف اللہ کے ہمراہ پر یس کا نفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئے میڈ یا کو بتا یا کہ پولیس کواطلاع ملی کہ اشتہاری مجرمان انعام اللہ عرف انعامی،مرسلین جوکہ تھانہ ملازئی گل امام ضلع ٹانک پولیس کودہشت گردی،قتل،اقدام قتل،چوری ڈکیتی اوررہزنی سمیت متعددسنگین مقدمات میں مطلوب ہیں لکی مروت کے علاقے پہاڑخیل پکہ میں اشتہاری مجرم بلقیازکے گھرموجودہیں اطلاع کومصدقہ جان کرٹانک پولیس کے ڈی ایس پی خالدخان اورایس ایچ اوتھانہ ملازئی فہیم ممتازنے مقامی پولیس کے ہمراہ غزنی خیل کے علاقہ پہاڑخیل پہنچیں تواشتہاریوں نے پولیس پارٹی پراندھادھندفائرنگ شروع کردی صرف یہی نہیں بلکہ پولیس پرہینڈگرینیڈبھی پھینکے گئے جس سے ایلیٹ فورس کاسپاہی احمدجان اورڈی ایس پی ٹانک خالدمحمودمعمولی زخمی ہوئے پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے نہایت حکمت عملی کامظاہرہ کرتے ہوئے گھرکوگھیرے میں لے لیااشتہایوں نے گھرکے اندرسے پولیس پارٹی پرفائرنگ کرنے کاسلسلہ جاری رکھاجس کے نتیجے میں اشتہاری مجرمان انعام مروت عرف انعامی،مرسلین اوربلقیازہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ سے گھرکے کمرے میں موجودایک خاتون ہلاک ہوگئی پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمدکرلیا،اُن کامز ید کہنا تھا کہ آپر یشن کے دورا ن ٹا نک اور لکی مروت پو لیس نے نہا یت جوانمبردی کا مظا ہر ہ کر تے ہوئے قانو ن شکن افراد کے سا منے ڈٹ کر کھڑ ے رہیں خیا ل رہے کہ انعام مروت گرو پ کے سر غنہ انعام اللہ مروت جو کہ دہشت گردی،منشیات،ڈکیتی 42 سے زائد مقدمات میں ٹا نک اور لکی مروت پولیس کو مطلو ب تھا چند ما ہ قتل انہو ں نے ٹا نک کے علا قے اما خیل میں مسافر کوچ اور مو ٹر سائیکل پر فا ئر نگ کردی جس کے نتیجے میں 11 بے گناہ افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے پولیس کے مطابق انعام مروت عرف انعامی 42،مرسلین عرف بابو 12جبکہ بلقیازایک مقدمے میں ٹانک پولیس کومطلوب تھا۔