ریلوے ملازمین ریگولر معاملہ، دائردرخواست پرڈی ایس ریلویز کو فیصلہ کرنیکا حکم

    ریلوے ملازمین ریگولر معاملہ، دائردرخواست پرڈی ایس ریلویز کو فیصلہ ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان ریلوے کے ملازمین کو ریگولر نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست ڈی ایس پاکستان ریلوے کو بھجوا تے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ درخواست گزاروں کا موقف سن کر اس معاملے کا فیصلہ کیا جائے،محمد علی سمیت 9درخواست گزاروں کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاکہ درخواست گزار 15،15سالوں سے عارضی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں،طویل عرصہ گزرجانے کے باوجود ان کو ریگولر نہیں کیا جا رہا،ملازمین کی جانب سے متعلقہ افسروں کو درخواستیں دی گئیں، اس کے باوجود درخواست گزاروں کو ریگولر نہیں کیا گیا،عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد درخواستوں کو ڈی ایس پاکستان ریلوے کو بھجواتے ہوئے حکم دیا کہ درخواست گزاران کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔

ڈی ایس ریلویز

مزید : پشاورصفحہ آخر