چیف ایگزیکٹو آفیسر لائیو سٹاک پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

    چیف ایگزیکٹو آفیسر لائیو سٹاک پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر لائیو سٹاک پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔درخواست گزاروں شمس خلیل وغیرہ کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ محکمہ میں بطور کنٹریکٹ پرملازمت کررہے ہیں،محکمہ کی جانب سے درخواست گزاروں کے کنٹریکٹ پر توسیع نہ کرنے پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا گیاتھا اور عدالت نے معاملہ دادرسی کے لئے سی ای او لائیو سٹاک کو بھجوا یاتھا،عدالتی حکم کے باوجود سی ای او دادرسی نہیں کر رہے ہیں۔
لائیو سٹاک