کئی دنوں سے یوٹلٹی سٹور میں غریب لوگوں کے لئے چینی اور آٹا دستیاب تک نہیں ہے

    کئی دنوں سے یوٹلٹی سٹور میں غریب لوگوں کے لئے چینی اور آٹا دستیاب تک نہیں ...

  



جندول(نمائندہ پاکستان)جندول سب ڈویژن میں انتظامیہ کے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے اٹے کی قلت نے نیاء شدت اختیار کرلیا ہے کئی دنوں سے یوٹلٹی سٹور میں غریب لوگوں کے لئے چینی اور آٹا دستیاب تک نہیں ہے علاقائی لوگوں کے مطابق یوٹلٹی سٹور کا چینی اور اٹا غریب لوگ استعمال نہیں کرسکتے جس پر جندول انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کرلیا ہے تفصلات کے مطابق جندول سب ڈویژن میں اٹا بحرین دن بدن بڑتے جارہی ہے جس میں یونین کونسل صدبرکلی سب سے زیادہ متاثر ہوگیا ہے پانچ ولیج کونسلوں اور 50 ہزار ابادی پر مشتمل یونین کونسل صدبرکلے میں کئی دنوں سے اٹے قلت پیدا ہوگیا ہے یونین کونسل کے دور افتہ علاقوں کے لوگ صبح سے شام تک انتظار کرنے پر مجبور رہتے ہے ا نتظامیہ کے جانب سے 50 ہزار ابادی پر مشتمل یونین کونسل صد بر کلی کو40 کلو گرام کے130 بوریاں اٹا منظور شدہ ہے جونا کاپی اور وقت پر ناملنے پر علاقائی لوگ صبح سے شام تک انتظار کرنے پر مجبور ہے کئی لوگوں کو اٹا ناملنے کے بعد مایوس ہوکر واپس اپنے گھروں کو چلے جاتے ہے علاقائی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل صدبرکلے کو روزانا کے بنیاد پر پانچ سو بوری اٹے کے ضرورت ہے جس کے بجائے 100 بوری ملتے ہے جو قابل افسوس ہے اور ظلم بھی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر