صوابی، ریٹائرڈ پولیس آفیسر کے بیٹے کی اغوائیگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

صوابی، ریٹائرڈ پولیس آفیسر کے بیٹے کی اغوائیگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  



صوابی(بیورورپورٹ) انبار ضلع صوابی سے ریٹائرڈ پولیس آفیسر کے بیٹے کے اغواء کے خلاف علاقے کے عوام نے صوابی جہانگیرہ روڈ کو بند کر دیا وجہ اغواء اور ملزمان فوری طور پر معلوم نہ ہو سکے با خبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تین موٹر کاروں میں نامعلوم افراد موضع انبار آئے اور وہاں ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر ممتاز خان کے نوجوان صاحبزادے کامران کو کار میں بٹھا کر لے گئے لیکن موقع پر موجود افراد نے کار سواروں میں سے ایک شخص کو پکڑ لیا جو لوگوں کی تحویل میں ہے اس واقعہ پر عوام نے بطور احتجاج صوابی جہانگیرہ روڈ منگل کی شام بند رکھا جو آخری اطلاع تک بند رہی ان کا کہنا تھا کہ پولیس ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کریں اور کامران کو بازیاب کیا جائے تاہم فوری طور پر اغواء کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ایف آئی آر درج ہونے پر اصل صورتحال سامنے آئے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر