پشاور،اشیائے خوردپر ایکسپائری ڈیٹ تبدیل کرنیوالا گروہ گرفتار

پشاور،اشیائے خوردپر ایکسپائری ڈیٹ تبدیل کرنیوالا گروہ گرفتار

  



پشاور(سٹی رپورٹر) کے پی فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر آپریشنز اور ڈولفن سکواڈ چیف سائرہ نثار نے پخہ غلام کے علاقے میں واقع گودام پر چھاپہ مارتے ہوئے اشیائے خوردونوش پر ایکسپائری تبدیل کرنے والا گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کے پی فوڈ اتھارٹی سہیل خان کے مطابق فوڈاتھارٹی کی ٹیمیں پچھلے چھ ماہ سے گروپ کی سرگرمیوں کا تعاقب کررہی تھیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ مبینہ گروپ پشاور میں کافے عرصے سے سرگرم تھا اور آج عوامی انٹلجنس شیرنگ نے فوڈ اتھارٹی کے کریک ڈاون کو کامیابی بخشی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کامیاب کاروائی پر ٹیم کی تعریف کی اور نقد انعامات کا اعلان بھی کیا۔ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر عظمت وزیر کے مطابق عوامی شکایات سیل پر ملنے والی معلومات کے تحت علی الصبح فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے پخہ غلام میں واقع گودام پر چھاپہ مارا۔گودام میں ٹیٹرا پیکس، ٹی وائٹنر اور دیگر مشروبات پر ایکسپائری تبدیل کی جارہی تھی جنکو رنگے ہاتھوں دھر لیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گروہ کارخانو مارکیٹ سے لیکر حاجی کیمپ تک کے تمام مارکیٹوں کی اشیاء کی ایکسپائری تبدیل کرنے میں ملوث ہے اور اب تک لاکھوں لیٹرز اور کلوم گرام اشیائے خوردونوش کی ایکسپائری تبدیل کرچکا ہے۔ ڈاکٹر عظمت وزیر نے مزید تفصٰلات بتاتے ہوئے کہا کہ کاروائی کے دوران تین ہزار کاٹن (اٹھائیس ہزار لیٹر) پیک دودھ اور کریم قبضے میں لیا گیا۔ عظمت وزیر کا مزید کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں ہمہ وقت مارکیٹ پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کی ٹیمیں چوبیس گھنٹے اشیائے خوردونوش کو محفوظ بنانے میں مصروف عمل رہتی ہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی کی اصل طاقت عوامی انٹلجنس ہے جو انسانی جان سے کھیلنے والے ایسے عناصر کو بے نقاب کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر