تا لاش نا صافہ بازار میں ڈکیتوں کے خلاف تاجروں کا مظا ہرہ

    تا لاش نا صافہ بازار میں ڈکیتوں کے خلاف تاجروں کا مظا ہرہ

  



تیمرگرہ (بیورورپورٹ) تا لاش نا صافہ بازار میں مسلسل ڈکیتوں کے خلاف تاجروں کا احتجاجی مظا ہرہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران 6دکانیں لوٹ لئے گئے تفصیلات کے مطابق لوئر دیر کے علاقہ تالاش نا صافہ با زار میں مبینہ طور پر نامعلوم ملزمان نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 6دکانوں کو لوٹ کر اس سے گھی، صابن،آٹا، چینی چاول سمیت اشیاء خورد نوش اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لئے گئے چوری کی مسلسل واقعات پر تا لاش ناصا فہ بازار کے تاجر سراپا احتجا ج بن کر احتجاجی مظا ہرہ کیا احتجا جی مظاہرہ سے سابق تحصیل ناظم ریاض محمد ایڈوکیٹ اور صدر با زار باچہ وحید نے نا صافہ بازار میں مسلسل چوری کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ تاجر عدم تحفظ کا شکار ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس نامعلوم ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرے اور تاجروں کو تحفظ دیا جائے

مزید : پشاورصفحہ آخر