مردان، قومی وطن پارٹی کے ضلعی عہدیداروں کا اعلان کردیاگیا

  مردان، قومی وطن پارٹی کے ضلعی عہدیداروں کا اعلان کردیاگیا

  



مردان(بیورورپورٹ) قومی وطن پارٹی کے ضلعی عہدیداروں کا اعلان کردیاگیا ملک مجیب الرحمان چیئرمین جبکہ محمد فاروق خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے یہاں مردان پریس کلب میں نومنتخب عہدیداروں کے ناموں کااعلان کردیاگیا دیگر عہدیداروں میں عنایت خان،انجینئر یوسف زمان سینئر وائس چیئرمین،ثواب علی اور واقف خان وائس چیئرمین شاکرخان ڈپٹی جنرل سیکرٹری،تیمور احمد ایڈووکیٹ جائنٹ سیکرٹری،نورحمان فنانس سیکرٹری،مسلم جان لالا سیکرٹری اطلاعات چنے گئے اس طرح وطن پال یوتھ آگنائزیشن کے لئے زین خان اعوان کو چیئرمین جبکہ محمد اسماعیل خان کو جنرل سیکرٹری چن لیاگیاپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب چیئرمین ملک مجیب الرحمان نے تمام کارکنوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور صوبائی چیئرمین سکندرحیات خان شیرپاؤ کی قیادت میں پختون قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کوشاں ہے اورپارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچاکر دم لیں گے انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی آئند ہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی انہوں نے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل ممبرسازی کی گئی ہے اور پارٹی کو یونین کونسلوں کے سطح پر تک پہنچادیاگیاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر