ہنگو،پولیس ناکہ بندی کے دوران خطرناک دہشتگرد گرفتار

  ہنگو،پولیس ناکہ بندی کے دوران خطرناک دہشتگرد گرفتار

  



ہنگو (بیورورپورٹ)دوآبہ پولیس کی بڑی کامیاب کاروائی۔دہشت گردی سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب خطرناک دو دہشت گرد بدوران ناکہ بندی گرفتار، گرفتارخطرناک دہشت گردجلال الدین اورشاہدگل دہشت گردی کے متعددورداتوں سمیت قتل،اقدام قتل،بم بلاسٹنگ، پولیس پرحملوں اور دیگرسنگین ورداتوں میں دوآبہ پولیس کو مطلوب تھے،,ہنگو پولیس جرائم کی بیخ کنی کے لیے ریجنل پولیس آفیسر کی سربراہی میں اپنا مشن جاری رکھے گی۔ ڈی پی او شاید احمد خان کی پریس کانفرنس۔تفصیلات کے مطابق ہنگو پولیس نے سولہ سال سے اشتہاری دو خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے ایس پی انوسٹی گیشن زین جدون کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاہد احمد خان نے بتایا کہ آر پی او طیب حفیظ چیمہ کی قیادت اور رہنمائی میں ہنگو پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیابیاں سمیٹ رہی ہے انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او دوآبہ مجاہد حسین نے انتہائی قابل مصدقہ اطلاعات پر طوری غنڈی میں ناکہ بندی کی،ایلیٹ فورس اور ڈی ایس پی شوکت بخاری بھی اس کاروائی کی نگرانی کر رہے تھے اس دوران سولہ سال سے آٹھ سے زائد قتل،دہشت گردی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب دو دہشت گرد جلال الدین اور شاہد گل کو گرفتار کر لیا جنہوں نے صوابی سے تعلق رکھنے والے پولیس جوان کو بھی شہید کیا تھا اور جن کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے۔ڈی پی او شاہد احمد خان نے میڈیا کانفرنس میں بتایا کہ دوآبہ پولیس کی یہ بڑی کاروائی اور کامیابی بہترین کوارڈینیشن اور اداروں کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اس موقعہ پر گرفتار دہشت گردوں کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاہد احمد خان نے اس موقعہ پر پولیس پارٹی کی ستایش کرتے ہویے ایس ایچ او اور کاروائی میں حصہ لینے والے جوانوں کے لیے انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر