ترامیم بعد میں،زینب الرٹ بل فوری پاس ہونا چاہئے،سینیٹرفیصل جاوید

  ترامیم بعد میں،زینب الرٹ بل فوری پاس ہونا چاہئے،سینیٹرفیصل جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ زینب الرٹ بل کو ہنگامی بنیادوں پر پاس کرنا چا ہئے،جو بھی ترامیم لانی ہے بعد میں لائی جائیں،یہ بل قومی اسمبلی سے پاس ہوا ہے، اب تبدیلی لائی گئی تو دوبارہ یہ اسمبلی میں آئے گا،اٹھارویں ترمیم کی وجہ سے یہ بل اسلام آباد تک ہے،خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں میں بھی ایسا بل لایا جا رہا ہے،سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں میں بھی اس پر قانون سازی کی جائے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کے کئی واقعات رپورٹ ہی نہیں ہوتے، یہ بل انتہائی اہم ہے، ہنگامی بنیادوں پر اس کوپاس کرنا چا ہئے،جو بھی ترامیم لانی ہے بعد میں لائی جائیں، یہ الرٹ اہم ہے ہر شہری کے پاس یہ الرٹ جائے گا، وزیر اعلی سندھ سے درخواست کرتا ہوں سندھ اسمبلی میں بھی قانون سازی کی جائے۔
سینیٹر فیصل جاوید