عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح : چودھری سالک حسین

      عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح : چودھری سالک حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے رہنما و چیئرمین توانائی کمیٹی چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل اور ترقیاتی منصوبوں کی تیاری و تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے۔ وہ این اے 65 چکال کی مختلف یونین کونسلز سے تعلق رکھنے والے اکابرین و معززین سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ چودھری سالک حسین کو ملنے والی شخصیات نے اپنے اپنے علاقوں میں درپیش مختلف مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ چودھری سالک حسین نے ان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور مسائل کے فوری حل اور ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت پاکستان مسلم لیگ حکومت کی اہم اور فعال اتحادی ہے، ہمارے بزرگوں نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود اور عام و غریب آدمی کی خدمت کی سیاست ہے جس پر انشاء اللہ اللہ ہم بھی عمل کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 65 کے عوام کی بہتری اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہم کیلئے بھرپور کوششیں جاری رہیں گی کیونکہ ہم جو بھی وعدہ کرتے ہیں اسے پورا کرنا اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں۔
چودھری سالک حسین