شاہ زین بگٹی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا، وفاق کا ہائی کورٹ میں بیان

شاہ زین بگٹی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا، وفاق کا ہائی کورٹ میں بیان

  



اسلام آباد (این این آئی)وفاق کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا گیا ہے کہ جمہوری وطن پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کے بیان پر نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست نمٹا دی۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جمہوری وطن پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمد طیب شاہ نے عدالت میں بیان دیا کہ شاہ زین بگٹی کا نام ای سی ایل سے نکالا جاچکا ہے،اس لیے یہ درخواست غیر موثر ہو چکی ہے۔ عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے کے باعث نمٹا دی

شاہ زین بگٹی

مزید : پشاورصفحہ آخر