باچا خان یونیورسٹی ٹیچر ایسو سی ایشن (بیوٹا) کا ہنگامی اجلاس

    باچا خان یونیورسٹی ٹیچر ایسو سی ایشن (بیوٹا) کا ہنگامی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیو رو رپورٹ)باچا خان یونیورسٹی ٹیچر ایسو سی ایشن (بیوٹا) کے ایک ہنگامی اجلاس میں وائس چانسلر کی آسامیوں کو مشتہر کرنے کے اقدام اور یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور تعیناتیوں، بے قاعدگیوں اور بد انتظامی کا نوٹس لینے پر گورنر، وزیر اعلیٰ اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ارشد خان کا تہہ دل شکر ادا کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے اس اقدام کو سراہا گیا۔ بیوٹا کے صدر ڈاکٹر اکرام اللہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے اس اقدام سے اساتذہ کی بے چینی دور ہو گئی، انہوں نے الزام لگایا کہ وائس چانسلر باچا خان یونیورسٹی ڈاکٹر ثقلین نقوی اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور اپنے منظور نظر ٹولے کو حکومت کے خلاف اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں جسکی کی بیوٹا بھر پور انداز میں مذمت کر ہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایچ ای ڈی)اپنے ہی اعلامیہ کی پاسداری کرتے ہوئے ڈاکٹر ثقلین نقوی کو یونیورسٹی میں ہر قسم کی بھرتیوں سے باز رکھے اور میرٹ کی بالادستی قائم رکھتے ہوئے نئے وائس چانسلر کی تعیناتی کو بروقت یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ یونیورسٹی کو غیر یقینی صورت حال اور بد انتظامی سے نکالا جائے۔