عمران خان تمام ترتوانائیاں بروے کارلائینگے، ملک پختون یار خان

عمران خان تمام ترتوانائیاں بروے کارلائینگے، ملک پختون یار خان

  



سرائے نورنگ(نمائندہ اپاکستان)تحریک انصاف کے ممبر صو با ئی اسمبلی ملک پختو ن یار خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمر ان خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان پر مکمل اعتماد ہے قائد ین جو بھی فیصلہ کر یں گے وہ سر آنکھو ں پر قبول ہو گا۔ پی ٹی آئی کے رہنما وزارتو ں اور قتدار کی بجا ئے عمل اقدما ت پر یقین رکھتے ہیں اور عمر ان خان کے مشن کو پا ئیہ تکمیل تک پہنچا نے کے لئے اپنی تما م تر توا نا ئیا ں برو ئے کار لا ئیں گے۔ان خیا لات کا اظہار اُ نہو ں نے گذ شتہ روز یہا ں میڈ یا کے نما ئندو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمر ان خان کی ملک و قوم کے لئے خد مات کو تاریخ میں سنہرے الفاظ سے لکھا جا ئے گاانہو ں نے شاہانہ زندگی کو لا ت مار کر نئے پا کستان کے لئے جد و جہد شروع کر دی اور با ئیس سال طویل مشقت کے بعد اُن کی کوششیں رنگ لے آئیں اور پا کستان قوم نے فصلی بٹیرو ں اور بڑ ے مگر مچھو ں سے ووٹ کے ذریعے بد لا لیتے ہو ئے عمر ان خان پر اعتماد کیا اُ ن کا مز ید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمر ان خان اور محمود خان دو نو ں منجھے ہو ئے اور مخلص سیا ستدا ن ہیں اور وہ پا رٹی اور حکو مت با رے جو بھی فیصلہ کر یں گے وہ کار کنو ں کو سرآ نکھو ں پر قبو ل ہو گا ایک سوال کے جوا ب میں اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمر ان خان کی قا ئد انہ صلا حیتو ں کی بدو لت پا کستان تر قی اور خوشحالی کی راہ پر گا مز ن ہے اور ملکی معیشت میں روز بروز بہتر ی آرہی ہیں وفاقی اور صو با ئی حکو مت اپنی پا نچ سالہ آئینی مد ت پورے کر یں گی تو نہ صرف عوام کی محرو میو ں کا ازالہ ہوچکا ہو گا بلکہ پا کستان کا شمار دنیا کے تر قیافتہ مما لک میں سے کیا جا ئیگا۔

پختو ن یار خان

مزید : پشاورصفحہ آخر