ڈیرہ،قمار بازی کے اڈہ پر چھاپہ،10 گرفتار

  ڈیرہ،قمار بازی کے اڈہ پر چھاپہ،10 گرفتار

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)کینٹ پولیس کا ٹانک اڈا کے قریب نول باغ کے علاقہ میں پر قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ،بٹیروں پر جوا لگانے والے10جواری گرفتار، داؤ پر لگی12ہزار روپے سے زائد کی رقم بھی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) حافظ واحدمحمود کی سربراہی میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ کینٹ سب انسپکٹر صابربلوچ معہ پارٹی پولیس نے ٹانک اڈا کے قریب نول باغ کے علاقہ میں رمضان کے ہوٹل پر چھاپہ مارا جہاں پر 10افراد بٹیروں پر شرط لگا کر جوئے میں مصروف عمل تھے کو گرفتار کرکے داؤ منی 12460روپے بھی برآمد کئے۔گرفتار ملزمان میں عبداللہ ولد غلام محمد،نصر اللہ ولد خدابخش،قیصر زمان ولد فضل الرحمان،محمد عرفان ولد رمضان،عصمت اللہ ولد عبداللہ،مشتاق ولد غلام حیدر،سیف ولد نعیم،ظاہر شاہ ولد جہاں داد،رمضان ولد کرم داد اور شہزاد ولد کریم بخش شامل ہیں۔پولیس نے گرفتار جواریوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر