صوابی میں ضلعی انتظامیہ کے چھاپے،5 دکاندار وں کو جرمانے

  صوابی میں ضلعی انتظامیہ کے چھاپے،5 دکاندار وں کو جرمانے

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کا ضلع صوابی کے مختلف پٹوارخانوں، ہسپتالوں، سکولوں اور دْکانات پر چھاپے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر صوابی شاہد محمود کی ہدایت پراسٹنٹ کمشنر صوابی جناب صحیب بٹ نے آج صوابی بازار کا اچانک دورہ کیا جہاں پر مختلف دکانات اور جنرل سٹورز کو چیک کیا۔جس میں سے پانچ دکانداروں کو صفائی کی ناقص صورتحال، مقرر کردہ قیمتوں سے زیادہ وصول کرنے اور نرخنامہ نہ ہونے کی وجہ سے ہر دکاندار کو ایک، ایک ہزار روپے جرمانہ کرکے مبلغ پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر لاہور انعم ناصرنے آج کشمیر ڈے کے حوالے سے محکمہ تعلیم کے افسران سے مشاورت کی اور صفائی مہم اور غیر قانونی مویشی منڈی کی روک تھام کیلئے تحصیل میونیسپل افسران سے اجلاس منقعد کی۔اس کے بعدچار مقامات پر تحصیل رزڑ اور لاہور میں سرکاری نرخ پر آٹے کی تھیلے تقسیم کیں۔ جس میں موضع جلبئی تحصیل لاہور میں پانچ سو آٹے کے بیگز تقسیم کئے اورموضع منصبدار میں پانچ سو آٹے کے تھیلے تقسیم کئے اورموضع ڈاگئی میں پانچ سو آٹے کے تھیلے تقسیم کئے اورموضع تورڈھیر کسان مارکیٹ میں پانچ سو آٹے کے تھیلے تقسیم کئے۔عوام نے چاروں مقامات میں آٹے کی ترسیل میں دلچسپی لی اور عوام کی بڑی تعداد نے اس سکیم سے فائدہ اٹھایا جسکی نگرانی خود اسسٹنٹ کمشنر لاہور محترمہ انعم ناصرصاحبہ کررہی تھی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رزڑ جناب عبدالمقسط صاحب نے آج موضع منصبدار میں چار سے پچاسی اور موضع ادینہ میں پانچ سو سرکاری ریٹ پر آٹے کی بوریاں تقسیم کیں۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، صوابی نے بنیادی مرکز صحت زیدہ کا دورہ کیا۔ جہاں پرمریضوں سے طبی سہولیات کے بار ے تفصیلا ت لیں،انکے ہمراہ مقامی افسران بھی موجود تھے۔بنیادی مرکز صحت،زیدہ ہسپتال میں اوپی ڈی مریضوں کا ریکاڈ چیک کیااور صفا ئی کا بھی تفصیلی معائنہ کیا جس میں بہتری کی ضرورت ہے۔اس کے بعد پٹوار خانہ کنڈہ جبہ کا دور کیا جہاں پر تمام ریونیو ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی اور متعلقہ پٹواری کو ہدایات جاری کی گئی کہ علاقے کے لوگوں اور عوام کے ساتھ تعاون کرے اور ان کے جائز مسائل جلد از جلد حل کئے جائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر