کرک،گیس لیکج دھماکہ،ایک شخص جاں بحق

  کرک،گیس لیکج دھماکہ،ایک شخص جاں بحق

  



کرک (نمائند ہ خصوصی)جمال خیل میں گیس لیکیج دھماکے سے 58 سالہ پیا شیر خان ولد اکبرزمان جاں بحق ہوگیا، گیس لیکیج کی وجہ سے علی الصبح کمرے میں ماچس لگانے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سارے کمرے کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا جس سے مذکورہ شخص جاں بحق ہوگیا،کمرے میں پنکھے، الماریاں، چارپائیاں فریج اور دیگر ضروریات زندگی کا تمام سامان جل کر راکھ ہو گیا، متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سابق ایم پی اے ملک قاسم خان، سابق ایم این اے مفتی اجمل، سابق ناظم جہانگیری ترجمان صدائے تھل ویلفیئر آرگنائزیشن انور سعید، ایس پی (ر) گل ذالی، سیکرٹری سرفراز، ملک سجاد احمد خان، سربراہ پاکستان نوجوان تحریک، فرمان، انجینئرشریف خان اور دیگر مشران موقع پر پہنچ گئے مشران نے حکومت وقت سے متاثرہ غریب خاندان کی مالی مدد کرنے کی اپیل کی مرحوم پیا شیر خان کی نمازجنازہ ادا کردی گئی اور ان کی جسدخاکی کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر