نوشرہ میں نیشنل پارٹی کاپی ٹی ایم کے سربراہ کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

نوشرہ میں نیشنل پارٹی کاپی ٹی ایم کے سربراہ کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہر ہ میں پریس کلب کے سامنے نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری اور ہیومن رائٹس کے ممبر ادریس خان خٹک اور پشتون تحفظ مومنٹ کے سر براہ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ مظاہرین کی قیادت طاہر اللہ ایڈوکیٹ، تاج نواب خٹک، عارف خان، شفقت اور نا صر کر رہے تھے مظاہرین نے بیاور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس پر دونوں اسیر رہنماوں کی رہائی و بازیابی کے نعرے درج تھے مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشل پارٹی کے رہنما ادریس خٹک اسلام آباد سے واپس آرہا تھا کہ ان کواپنے ڈرائیور سمیت صوابی انٹرچینج کے قریب حراست میں لے لیا گیا کچھ دن بعد ڈرائیور کو رہا کیا گیا اور اردیس خٹک کا تاحال کوئی آتہ پتہ نہیں چل رہا ہے حکومتی ادارے بتائیں کہ ان کا قصور کیا تھا کیا پاکستان میں امن داعی اسی طرح پابند سلاسل کیا جائے گا مقررین نے مزید کہا کہ قوم پرست و ترقی پسند رہنماوں کی گرفتاریوں سے پاکستان ایسٹ انڈیا کمپنی کا سا منظر پیش کر رہا ہے انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر دونوں رہنماوں کو رہا کیا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر