کوہاٹ،اے اے سی کا مختلف میڈیکل سٹورز اور کلینکس کا دورہ

  کوہاٹ،اے اے سی کا مختلف میڈیکل سٹورز اور کلینکس کا دورہ

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون کوہاٹ طاہر علی نے انسپکٹر ہیلتھ کئیر کمیشن لطیف خان کے ہمراہ شہر کے مختلف حصوں میں میڈیکل سٹورز اور کلینیکس کا معائنہ کیا اور ایک عطائی ڈاکٹر کی کلینک کو سیل کیا۔اسی طرح انسپکٹر لطیف نے منگل کے روز بھی مختلف علاقوں میں معائنوں کے دوران متعدد کاروائیاں کیں۔چنانچہ ہاشم کلینک کو لاک اور سیل کیا گیا کیونکہ اس کا مالک ایس ڈی سی ڈپلومہ ہولڈر تھاجو کہ ناقابل قبول ہے جبکہ وہ ایلو پیتھی اور ڈینٹل پریکٹس کر رہا تھا۔اسی طرح سمیع کلینک کو بھی لاک اور سیل کیا گیا۔اس کا دعوی تھا کہ وہ کوالیفائیڈ ہومیو ڈاکٹر ہے جبکہ وہ ایلو پیتھی پریکٹس کر رہا تھا۔اس کاروائی میں سعید کلینک کو بھی لاک اور سیل کیا گیا۔اس کلینک کے مالک کا دعوی تھا کہ وہ ایک کوالیفائیڈ ٹیکنیشن ہے اور پریکٹس کا بیس سالہ تجربہ رکھتا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر