چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا کی سعودی فرمانروا سے ملاقات
راولپنڈی(آن لائن) چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے جہاں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز سے انکی ملاقات ہوئی ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل ندیم رضا اور شاہ سلمان کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ادھر سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان عسکری شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔
جنرل ندیم رضا