شیر گڑھ، بوسیدہ دیوار گرنے سے2کمسن بچے جان بحق

  شیر گڑھ، بوسیدہ دیوار گرنے سے2کمسن بچے جان بحق

  



شیرگڑھ(نامہ نگار) لوند خوڑ میں بوسیدہ دیوار گرنے سے دو کمسن بچے جان بحق دونوں کمسن چچا زاد بھائی کھیل کود میں مصروف تھے کہ ان پر مکان کا بوسیدہ دیوار آگرا جس کے ملبے تلے آکر ایک موقع پر جان بحق جبکہ دوسرے نے راستے میں دم توڑ دیا ہوگئے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لوند خوڑ کے نواحی گاوں گلشن آباد میں دو کمسن چچازاد بھائی تین سالہ محمد احمد ولد حسین اور پانچ سالہ اقرار ولد سرتاج خان اپنے گھر میں کھیل کود میں مصروف تھے کہ اس دوران بارشوں سے متاثرہ بو سید ہ دیوار دونوں کمسن چچا زاد بھائیوں پرآگرا جس کے ملبے تلے دونوں دب گئے اس دوران مقامی لوگوں نے اپنی مدد اپ کے تحت دونوں کو نکال دیا لیکن تین سالہ محمد احمد موقع پر جان بحق ہوئے تھے جبکہ پانچ سالہ اقرار نے راستے میں دم توڑ دیا لوند خوڑ کے سماجی،عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کی اپیل کی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر