پی ڈی اے نے یونیورسٹی روڈ سے غیر قانونی سائن بورڈز ہٹا دیئے

      پی ڈی اے نے یونیورسٹی روڈ سے غیر قانونی سائن بورڈز ہٹا دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے یونیورسٹی روڈ پر کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی سائن بورڈز ہٹادیئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سید ظفر علی شاہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر طارق کی نگرانی میں یونیورسٹی روڈ پر تاجروں کی جانب سے یکساں سائز کے سائن بورڈز لگانے کی پالیسی کی خلاف ورزی پر درجنوں سائن بورڈز کو ہٹا دیا گیا اور تاجروں کو ہدایت کی کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ پالیسی کے مطابق تمام تاجر یکساں سائز کے سائن بورڈز آویزاں کریں۔ ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید ظفر علی شاہ نے کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو دیو قامت سائن بورڈز لگانے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔