پنجاب کے رہائشی کو چوری شدہ گاڑی کی چابی حوالے
پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کار / موٹر سائیکل سنیچرزاور سٹریٹ کرائمز میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاون کے دوران برآمد ہونے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو اپنے اصل مالکان کے حوالہ کر نے کیساتھ ساتھ گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے صوبہ پنجاب ساہوال سے تعلق رکھنے والے مالک مسمی غلام عباس خان ولد شیر خان سکنہ موضع محمد پور ساہوال کو اپنی موٹر کار کی چابی حوالہ کردیا،مسروقہ موٹر کار کی برآمدگی پر صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے مالک اور خصوصی وفد نے خیبر پختونخواہ کے ماڈل پولیس کی کارکردگی کو بے حد سراہا اور تھانہ سٹی ساہوال سے سرقہ شدہ موٹر کار کی برآمد پر پشاور پولیس کا شکریہ ادا کیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں پولیس کی جانب سے سٹریٹ کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران حاصل کی گئی کامیابیوں کے حوالے سے خصوصی پریس کانفرنس کی گئی تھی،کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر 12عددچھینی گئی گاڑیاں،10عدد موٹر سائیکل، ایک عدد جیپ، ایک عدد رکشہ،11عدد موبائل فونز،21 لاکھ روپے نقدرقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، برآمدہونے والے گاڑیوں میں صوبہ پنجاب کے تھانہ سٹی ساہوال،تھانہ جوہر ٹاون لاہور، چکدرہ اور راولپنڈی سے چھینی گئی گاڑی بھی شامل تھی، پریس کانفرنس کے بعد برآمد کی جانے والی گاڑیاں اور موٹر سائیکل اپنے اصل مالکان کو حوالہ کیے گئے،جبکہ گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفرید ی نے صوبہ پنجاب ساہوال سے تعلق رکھنے والے مالک مسمی غلام عباس خان ولد شیر خان سکنہ موضع محمد پور ساہوال کو صوبہ پنجاب کے تھانہ سٹی ساہوال سے سرقہ شدہ موٹر کار کی چابی حوالہ کردیا خصوصی وفد نے خیبر پختونخواہ کے ماڈل پولیس کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے مسرقہ موٹر کار کی برآمدگی پر سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈا پور اور ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کا شکریہ ادا کیا، ایس ایس پی آپریشن ظہور بابرآفریدی نے وفد کیساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پشاور پولیس کی جانب سے عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے