لیسکو شیخوپورہ سرکل کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری

لیسکو شیخوپورہ سرکل کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری

  



لاہور(پ ر) لیسکو شیخوپورہ سرکل میں بھی افسران کی جانب سے کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ ایس ای شیخوپرہ سرکل محمد آصف ندیم کے مطابق یکم جولائی 2019سے 31دسمبر 2019 کے دوران گھریلو، کمرشل، زرعی، اور انڈسٹریل کیٹیگری کے کل2670کنکشنز چیک کئے گئے۔ جس دوران943 کنکشنز میں بے ضابطگی سامنے آنے پر ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروائی گئیں جس میں سے اب تک 916 ایف آئی آرز رجسٹرڈ کی جاچکی ہیں۔ایس ای شیخوپرہ سرکل محمد آصف ندیم کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے والے تمام کے خلاف ضابطہ کنکشنز کو کل انیس لاکھ پینتیس ہزار ایک سو اڑتالیس ڈیٹیکشن یونٹس چارج اوربیالیس لاکھ اکانوے ہزار ایک سو تریپن روپے ڈیٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے۔ وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب اور سیکرٹری توانائی عرفان علی کی ہدایت پر تشکیل دی جانے والی ٹاسک فورس نے انڈسٹریل، کمرشل، اور ذیادہ نقصانات والے گھریلو کنکشنز کے حامل بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا۔چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے فیلڈ آپریشن سے متعلقہ تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف ایکشن کو مزید سخت کیا جائے تاکہ لیسکو ریجن سے بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ لیسکو کی ریکوری کو بھی بہتر بنایا جاسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4